ملکی جمہوریت سیاہ دور سے گذر رہی ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت پر بہت تیز وار کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ” اقتدار کے نشہ میں ہے“نیز کہا کہ جمہوریت اس وقت سب سے تاریک دور سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے مودی سرکار پر اقتدار کی طاقت سے لوگوں کی آزادی کو کچلنے کا الزام لگایا۔ راہل نے پارٹی صدر کی غیر موجودگی میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بے جا استعمال سے آزادی کو کچلنے کی سرکار کی کوششوں سے ایسے خطرناک منصوبوں کو شکست دینے کا پارٹی کا عزم ہی مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار کی حکومت میں جمہوریت کا سیاہ دور چل رہا ہے۔ میٹنگ میں منموہن سنگھ اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ٹیلی ویڑن چینلوں کو سزادی جارہی ہے اور ان کی نشریات بند کی جارہی ہے۔ سرکار سے جواب مانگنے پر اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Democracy passing through darkest hours under modi regime rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply