تشدد نہیں جمہوریت بہترین راستہ ہے:نائیڈوکی ماؤباغیوں کو نصیحت

رائے پور:نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے ماؤ باغیو ں کو تلقین کی کہ وہ تشدد کی راہ ترک کر کے سیاسی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بیلٹ بلٹ سے زیادہ طاقتور ہے۔
انہوں نے نکسلیوں سے مزید کہا کہ وہ اسلحہ زمین پر ڈال دیں اور ریاست ،ملک اور سماج کی بہبود و بہتری کےلئے جمہوریت کے راستے پر چلیں۔مسٹر نائیڈو نے پانچ روزہ ریاستی تہوارکا افتتاح کرنے کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو خون بہانے میں یقین رکھتے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔
کوئی انقلاب نہیں آئے گا۔قتل و غارت گری، اسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ کرنے اور ترقی کی راہیں مسدود کرنے سے کوئی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔

Title: democracy not violence is best solution m venkaiah naidu to maoists | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply