حزب اختلاف کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں: بی جے پی صدر

رائے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حزب اختلاف کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور ان کی پارٹی کا ”کانگرس سے پاک ہندوستان “نعرہ کا مطلب ملک کو اس پارٹی کے ”کلچر“ سے آزادی دلانا ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ کانگریس خود ہی ڈوب رہی ہے اور یہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی ذمہ داری کہ وہ کانگریس کو زندہ رکھیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ راہل گاندھی کے حوالے سے ان کے کچھ ریمارکس ذاتیات پر حملہ قرار نہ دیے جائیں۔

کیونکہ انہوں نے حزب اختلاف کے لیڈر کی پوچھے گئے کچھ سوالوں کے جواب ہی دیے ہیں۔چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع کے امبیکا پور قصبہ میں ایک پریس کانفرنس میں اس سوال پر کہ وہ اپنی ہر تقریر میں راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہیں شاہ نے کہا کہ اسے ذاتی حملے پر محمول نہ کیا جائے بلکہ وہ کچھ سوال سامنے رکھتے ہیں میں ان کا جواب دے دیتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Democracy not possible without opposition says bjp chief amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply