ڈاکٹر سہیل احمد اعظمی کی مؤ آنند وہار ایکسپریس کو روزانہ چلانے کی سرکار سے مانگ

علی گڑھ:اترپردیش ریلوے بورڈ کے سابق مشیر اور معروف ماہر امراض نفسیات پروفیسر سہیل احمد اعظمی شعبہ¿ امراض نفسیات اے ایم یو علی گڑھ نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ مﺅآنند وہار ایکسپریس کو روزانہ چلایا جاے ¿تاکہ مسافروں کو آسانی فراہم ہو سکے انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے سے ایک میٹنگ صلاحکار سمیتی کے تحت گورکھپور میں بھی کی گئی ہے جس میں ریلوے صلاحکار سمیتی کے رکن سنتوش جیسوال نے مﺅ آنند وہار کو روزانہ چلانے یا کم سے کم ہفتے میں تین بار چلانے کی سرکار سے مانگ کی ہے۔

پروفیسر سہیل احمد اعظمی نے مزید کہا کہ یہ ایک اچھی تجویز ہے اور سرکار کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ساتھ ہی پروفیسر موصوف نے ریلوے بورڈ کے چیر مین کو ایک خط لکھ کر گزارش کی کہ مزکورہ گاڑی کا نام گیان جوہر ایکسپریس رکھا جائے

۔کیوں کہ یہ گاڑی آنند وہار سے مو ¿تک چلتی ہے اور مو¿معروف قلم کار اور ہندی کوی آنجہانی شیام ناراین پانڈے کی سرزمین ہے جہاں ان کی ولادت ہوئی اور یہیں انھوں نے اپنی مشہور تخلیق ’جوہر‘ کوتصنیف کیا۔

پروفیسر سہیل احمد آعظمی نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی ریلوے بورڈ کے چیر مین سے ملاقات کرکے مانگ کی جاے گی کہ ریلوے بورڈ اپنا ایک نجی میڈیکل کالج قایم کرے تاکہ ریلوے سے متعلق کرمچاریوں کو بہتر تعلیم حاصل ہو سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demand to run mau anand vihar express on daily basis in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.