گورکھا لینڈ کا مطالبہ آئین ہند کی حدود میں ہے: بمل گورنگ

نئی دہلی: گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) کے سابق صدر بمل گورنگ نے کہا ہے کہ گورکھا لینڈ کا ان کا مطالبہ ہندوستانی آئین کی حدود میں ہے۔ اور ہم مغربی بنگال کے خلاف نہیں ہیں بس ہماری ثقافت، تہذیب اور روایات مختلف ہیں۔
گرنگ نے مزید کہاکہ وہ قانون میں اعتماد رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں عدلیہ میں یقین ہے اور وہ کسی بھی آزاد ادارے کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہیں۔
تاہم گورنگ نے یہبھی کہاکہ وہ گورکھاؤں کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک گورکھا شناخت کے خلاف ہے اور انہیں امید ہے کہ سچ کی جیت ہو گی۔اس سے قبل دسمبر میں گورنگ نے سپریم کورٹ میں دعوی ٰکیا تھا کہ ممتا بنرجی قیادت والی حکومت علیحدہ ریاست کی تحریک کچلنے کے لیے ان کی پارٹی کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Demand for gorkhaland within constitutional framework bimal gurung in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply