گہری دھند سے گریٹر نوئیڈا کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر 24گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں

نئی دہلی: بدھ کی صبح نوئیڈا کے دنکور علاقہ میں یمنا ایکسپریس وے پر زبردست دھند کے باعث 24گاڑیاں مختلف حادثات کا شکار ہو گئیں ۔ان میںسے13گاڑیاں تو ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔
ان حادثات میں چھ افراد کے زخمی ہوجانے کی خبر ہے۔دنکور کے ایس ایچ او فرمود علی پندیر کے مطابق گاڑیوں کے ٹکرانے کے حادثات یمنا ایکسپریس کے مشرقی جانب زیر تعمیر ایک فلائی وے کے قریب ایکسپریس وے کے دونوں جانب ہوئے۔ان میں سے کچھ گاڑیاں آگرہ جارہی تھیں اور کچھ دہلی جا رہی تھیں۔
اور گہری دھند کے باعث گاڑیاں مشرقی فلائی وے کے قریب لگے بیریکیڈ دیکھ نہیںپائیںاور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔علی نے بتایاکہ جو چھ درائیور زخمی ہوئے انہیں کیلاش اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کر ڈسچارج کر دیا گیا۔
ان میں سے کسی کو سنگین چوٹ نہیں آئی ہے۔البتہ ایک ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے اسے وہان موجود لوگوں نے بدقت تمام ٹرک میں سے نکالا۔

Title: delhis smog leads to 24 car accident on yamuna expressway | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply