دہلی کے آئی اے ایس افسران نے تحفظ بہم پہنچانے کے لیے کیجری وال کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی:دہلی گورنمنٹ کے آئی اے ایس افسران دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی اس یقین دہانی کا خیرمقدم کیا کہ وہ ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سے باقاعدہ تبادلہ خیال کرنے تیار ہیں۔

آئی اے ایس افسران کے اس قدام سے چیف سکریٹری انشو پرکاش پر عام آدمی پارٹی کے کچھ ممبران اسمبلی کے حملے کے بعد بیورو کریٹس اور عام آدمی پارٹی رہنماؤں کے درمیان چار ماہ سے جاری تعطل ختم ہو سکتا ہے۔

واضح ہو کہ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کے معاملہ پر جنتا دل (سیکولر)،تیلگو دیشم پارٹی، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، راشٹریہ جنتا دل اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اروناچل پردیش، گوا، میزورم اور مرکزی علاقوں کے کیڈر کے افسران کی انجمن نے کہا ہے کہ وہ پورے جوش و خروش اور قوت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں گے۔ لیکن ہمیں بھرپور تحفظ بہم پہنچایاجائے۔

اس دوران آئی اے ایس کے حکام کی ہڑتال اور دیگر مسائل کو لے کر دہلی کے لیفٹیننٹ (ایل جی ) کے دفتر میں مسٹر کجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر گوپال رائے کے ساتھ غیر معینہ بھوک ہڑتال کر رہے وزیر صحت ستیندر جین کی صحت بگڑنے کی وجہ سے انہیں اتوار۔پیر کی درمیانی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بعد میں انہیں لوک نائک جے پرکاش اسپتال لے جایا گیا۔مسٹر جین کی صحت کی حالت کے بارے میں مسٹر کجریوال نے بتایا کہ ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhis ias officers welcome kejriwals safety assurance in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply