دہلی کی تینوں کارپوریشنوں پر ایک بار پھر بی جے پی کا قبضہ

نئی دہلی(اردو تہذیب بیورو) : دہلی کی تینوں کارپوریشنوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پھر قبضہ کر لیا ہے۔ اس بار اس نے نہ صرف دہلی کارپوریشن انتخابات جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی بلکہ گذشتہ انتخابات کے مقابلہ میں اس نے کانگریس اور دہلی کی بر سر اقتدار عام آدمی پارٹی کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے اپنے سے میلوں دور پٹخ دیا۔ بی جے پی محض چند سیٹوں کے فرق سے تینوں کارپوریشنوں میں سیٹوں کی ڈبل سنچری سے چوک گئی۔شمالی دہلی میں بی جے پی نے 103میں سے 69 ،جنوبی دہلی میں104میں سے 68اور مشرقی دہلی میں63میں سے 46سیٹوں پر جیت /سبقت حاصل کر لی ہے۔جبکہ کانگریس کو زبردست نقصان ہوا ۔ اسے شمالی دہلی میں 12سیٹوں کے خسارے کے ساتھ محض16،جنوبی دہلی میں 22سیٹوں کے نقصان کے ساتھ 16اور مشرقی دہلی میں 20سیٹوں کے ہاتھوں سے نکلنے کے ساتھ صرف 5سیٹیں مل رہی ہیں۔عام آدمی پارٹی کی کارپوریشن میں کوئی سیٹ نہیں تھی لیکن اس نے کانگریس اور بی جے پی سے 34سیٹیں چھین لی ہیں۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کی لیڈر وریام کور کانتی نگر وارڈ سے انتخابات میں شکست ملی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کنچن مہیشوری نے وریام کور کو 9115ووٹوں سے شکست دی۔ محترمہ مہیشوری کو 15491ووٹ ملے جبکہ محترمہ کور کو 6376ووٹ ملے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi votes for bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply