نئی دہلی: دہلی میں تشدد پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ انہوں نے قومی دارالخلافہ کے مختلف حصوں میں پھیلی صورت حال کا بڑی گہرائی و گیرائی سے جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے امن و سکون بحال ہو اور حالات معمول پر آجائیں۔

انہوں نے ٹوئیٹر کے توسط سے لکھا کہ ”دہلی کے مختلف حصوں کی صورت حال کا انہوں نے غائر مطالعہ کیا۔پولس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے و ایجنسیاں امن و سکون اور حالات کے معمول پر آجانے کو یقینی بنانے کے لیے مصروف ہیں۔

امن و ہم آہنگی ہماری قدروں اور اخلاقیات کا مرکز ہے۔میں دہلی کے اپنے بہن بھائیوں سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ ہمہ وقت امن و بھائی چارہ قائم رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *