دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے مستعفی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے خرابی صحت کا عذر پیش کر کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر پی ڈبلیو ڈی و صحت ستندر جین مسٹر رائے کی جگہ چارج سنبھالیں گے۔
گوپال رائے کا استعفیٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب وہ ایپ پر مبنی پریمیم بس سروس کے حوالے سے بدعنوانی کے الزامات میں اینٹی کرپشن برانچ میں پیش ہونے والے ہیں۔وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے اس مبینہ گھپلے پر رائے کو سخت سست کہا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی بس سروس تنازعہ سے متعلق سوالات کا جواب دینے لیے وہ اینٹی کرپشن برانچ میں حاضر ی دیں۔
گذشتہ روز مسٹڑ رائے نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پریمیم بس سروس میں کوئی بد عنوانی نہیں ہوئی۔ اور اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تو وہ جیل تک جانے تیار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پریمیم بس سروس میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے ممبر اسمبلی وجیند ر گپتا نے اینٹی کرپشن برانچ میں شکایت کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi transport ministry gopal rai resigns citing health reasons in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply