دہلی کے سات لاکھ تا جر سیلنگ کے خلاف سڑکوں پر

نئی دہلی: قومی دارالخلافہ دہلی میں جاری سیلنگ مہم کے خلاف احتجاج بتدریج زور پکڑتا جا رہا ہے اور کچھ روز پہلے ایک روزہ مکمل دلی بندکے بعد بھی اس جانب کوئی یقین دہانی نہ ملنے کے بعددارالحکومت کے تاجروں نے آج جمعہ سے 48گھنٹے کے دلی بند کا اعلان کیا تھا ۔
اس کال پر آج سے ہی دہلی کے تمام بازار 48گھنٹے کے لیے بند ہو گئے۔یوں کہنے کو تو یہ دو روز کا بند ہے لیکن اتوار کو ہفتہ واری چھٹی ہونے کے باعث یہ بند تین روز کا کہا جا سکتا ہے۔
تاجروں کی نمائندہ فیڈریشن کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کے فیصلہ کے بعد دہلی کے سات لاکھ تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے دہلی میں جگہ جگہ مظاہرے کرنا شروع کر دیے۔عام آدمی پارٹی تاجروں کے ساتھ کھل کر آگئی ہے اور بی جے پی پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ سیلنگ بند کرائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi traders on strike over sealing drive in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment