ناسا نے واٹس اپ پر دہلی سمیت کئی ہندوستانی ریاستوں میں ہولناک زلزلے کا انتباہ دینے کی تردیدکی

نئی دہلی:(اردو تہذیب )امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے آجکل واٹس اپ پر اپنے حوالے سے دہلی سمیت کئی ریاستوں میں عنقریب ایک ہولناک زلزلہ آنے کا پیغام دینے کی تردید کی ہے۔ اس پیغام کامتن جسے ناسا کے حوالے جاری کیا گیا ہے اس طرح ہے” دہلی میں بہت جلد 9.1کی شدت کا ایک زلزلہ آنے والا ہے۔
لیکن ا س کی صحیح تاریخ کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ۔ہاں اتنا بتایا جا سکتا ہے کہ یہ زلزلہ 7تا15اپریل کے درمیان کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ اور اس میں لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے“ ”ریختر پیمانے پر اتنے بھیانک زلزلہ کا مرکز گوروگروم(گوڑ گاو¿ں ) ہو گا۔عالمی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہوگا جس میں ناسا نے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور املاک کی تباہی کا اعلان کیاگیا ہے۔
دہلی این سی آر میں مقیم اپنے رشتہ داروں تک یہ پیغام پہنچا دیں ۔یہ زلزلہ دہلی، ہریانہ، پنجاب،جموں و کشمیرتا تمل ناڈو،راجستھان تا بہارسمیت ملک کے ایک بڑے رقبہ کو اپنی زد میں لے لے گا۔ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ اس کی شدت4تا4.2ہوگی۔
اگر ممکن ہو سکے تو دہلی این سی آر سے کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔ عوام کی زندگی کی حفاظت کے لیے حکومت بہت جلد کوئی قدم اٹھانے والی ہے۔مزید تفصیل کے لیے www.nasaalert.com,رابطہ کریں۔
لیکن اس کی ناسا کی جانب سے اس طرح تردید کی گئی ہے”لیکن اچھی خبریہ ہے کہ یہ افواہ ہے۔ اول تو یہ پیغام ہی غلط سلط انگریزی میں لکھا گیاہے۔ دوئم یہ کہ اس پیغام میں اس بات کو نظر انداز کیا گیا کہ زلزلہ کی پیش گوئی کی ہی نہیں جا کستی۔
علاوہ ازیں یہ اطلاع ناسا کی جعلی ویب سائٹ سے منسوب کی گئی ہے ۔خلائی ادارے نے ایسی کوئی اطلاع یا وارننگ جاری نہیں کی ہے۔“ویسے بھی اسے افواہ قرار دینے کی خاص وجہ یہ ہے کہ بلاشبہ سائنس نے زبردست ترقی کی ہے اور کرہ ارض کے کسی بھی حصہ میں پیش آنے والے موسمی تغیرات سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔سونامی کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے الارم سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔
لیکن اسحاق نیوٹن اور چارلس ڈارون کے ساتھ ساتھ ماضی قریب اور عصر حاضر کے وہ سائنسداں جنہوں نے بحر ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے کے مصداق خلا میں راکٹ داغ دیے اور چاند و مریخ کی مٹی اٹھا لائے وہ تک زلزلہ کی پیش گوئی کرنے کی ابھی تک کوئی ٹیکنک ایجاد نہ کر سکے۔اور دنیا بھر کے سائنسداں ایسی شے ایجاد کرنے میں لگے ہیں جس سے زلزلہ کی قبل از وقت اطلاع ہو جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi to be hit by 9 1 magnitude earthquake warns nasa is a hoax message circulating on whatsapp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply