اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد نابالغہ کو قتل کیا پھر جلا دیا

نئی دہلی: مشرقی دہلی میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا اور ثبوت مٹانے کے لئے اس کی لاش کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے آج اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بھیانک واردات جمعرات کو نابالغ لڑکی کے گاندھی نگر میں واقع گھر میں ہوئی۔
اس معاملے میں شک کی بنیاد پر دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں لڑکی کا گزشتہ چند مہینوں سے پیچھا کر رہے تھے اور اس کے ساتھ چھیڑ خانی کیا کرتے تھے۔جمعرات کو لڑکی کی جلی ہوئی لاش اس کے گھر کے کمرے سے برآمد کی گئی۔
حیرت کی بات یہ تھی کہ گھر کے دروازے میں اس کی ماں باہر سے تالا لگا کر گئی تھی ایسے میں پہلے تو یہ شک ہوا کہ شاید لڑکی نے خود کشی کی ہے لیکن پوسٹمارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ لڑکی کاگلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi teen allegedly gang raped strangled and burnt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply