شدید دھند کے باعث دہلی میں پارکنگ ریٹ میں چار گنا اضافہ ،طاق جفت عدد فارمولہ متوقع

نئی دہلی: دہلی میں اچانک ہی زبردست دھند اور اسموگ کے خطرناک حد تک بڑھ جانے سے خوف و ہراس کا ماحول طاری ہو گیا ہے ۔ فضائی آلودگی دیوالی کے دوسرے روز ہونے والی آلودگی سے بھی بد تر ہو گئی ۔
آلودگی کے حالات کو خطرناک حد تک خراب ہوتے دیکھ کر سپریم کورٹ تک حرکت میں آگئی اور دہلی حکومت نے بھی فی الفور اقدامات کرنا شروع کر دیے۔
ماحول کو مزید بدتر ہونے سے روکنے کے لیے عوام کو نجی گاڑیوں کا ستعمال کرنے سے باز رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ انسداد ما حولیاتی آلودگی اور کنٹرول اتھارٹی کی سفارش پر سپریم کورٹ نے فی الفور پارکنگ فیس بڑھانے کا حکم دیا جس پر عمل کرتے ہوئے حکام نے دہلی میں پارکنگ فیس چار گنا بڑھا دی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے بھی اسکولوں میں کچھ روز کی تعطیل کا اعلان کردینے کو کہا ہے۔دھند اتنی شدید ہے کہ سڑک کے ساتھ ساتھ ریل اور فضائی سروس بھی بری طرح متاثر ہو گئی۔
اور کئی ٹرینیں و پروازیں تاخیر سے چلیں۔اگر دھند اور اسموگ کی صورت حال ایسی ہی رہی تو اسکول بھی بند کیے جا سکتے ہیں اور دہلی میں جفت و طاق عدد کی گاڑیوں کا فارمولہ بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔

Title: delhi smog schools shut parking fee hiked and other developments | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags:

Leave a Reply