دہلی میں 10سالہ بچی سے ریپ کے بعد قتل کرنے کی ناکام کوشش،ملزم فرار

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے میور وہارمیں ایک دلخراش واردات میں غازی پور کی رہائشی ایک دس سالہ بچی سے ریپ کر کے اسے بڑی بے رحمی سے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔

اور شدید زخمی حالت میں اسے سڑک پر پھینک دیا گیا۔واردات کا علم اس وقت ہوا جب جمعہ کی صبح دس بجے پولس کو اطلاع ملی کہ سڑک پر خون میں لت پت ایک بچی بیہوش پڑی ہے ۔

پولس نے بتایا کہ بچی کے منھ اور جسم کے دیگر حصوںپر گہرے زخم ہیں اور ان سے خون رس رہا ہے۔بچی کو فوری طور پر قریب ہی واقع لال بہادر اسپتال لے جایا گیا ۔

ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اس سے جنسی زیادتی کرنے اور پر اس کے بعد اسے قتل کرنے کی کوشش کی تصدیق کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi shocker 10 year old girl brutally raped dumped near footpath in mayur vihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply