دہلی میں یخ بستہ ہواؤں سے ہاتھ پیر شل، پارہ5ڈگری آ گیا،سیزن کا سرد ترین دن بتایا گیا

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت 5.2ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو اس موسم کا اب تک کاسب سے کم درج کیا گیا درجہ حرارت ہے۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں جس سے لوگوں کو شدید ٹھنڈ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خراب موسم کے باعثسے ریلوے ٹریفک پربھی اثر رہا۔کہرے کی وجہ سے کم از کم سات ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا اور نو ٹرینوں کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی۔
اسی وجہ سے 21ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں ،تاہم کہرے کا ہوائی خدمات پر زیادہ اثر نہیں پڑاہے۔ محکمہ موسمیات نے کل صبح بھی اسی طرح کا موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi shivers at 5 2 degree chilly day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply