دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی گورو پرب پر آتش بازی نہ کرنے کی اپیل

نئی دہلی:دہلی سکھ گردورارہ پربندھک کمیٹی نے لوگوں سے گرو پرب کے موقع پر آتش بازی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ کمیٹی کے لیڈروں نے آج یہاں اخباری کانفرنس میں کہا کہ 14 نومبر کو گرونانک دیو کا جنم دن ہے۔
کمیٹی راجدھانی میں آلودگی کی بھیانک صورتحال کے مدنظر لوگوں کو اس موقع پر آتش بازی نہ کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ سکھ لیڈروں نے کہا آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو ہورہی پریشانی دھیان میں رکھتے ہوئے وہ مفت ماسک بھی تقسیم کریں گے اس کے علاوہ آلودگی کم ہونے تک لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال پہنچانے کے واسطے مفت ایمبولنس سہولت بھی فراہم کریں گے۔
راجدھانی میں دیوالی کے بعد سے آلودگی بہت بڑھ گئی ہے اور ایک کالی دھند چھائی ہوئی ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں دقت پیش آرہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi sgpc request to all in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply