دہلی کے کشمیری گیٹ علاقہ میں ساڑھے تین کروڑ کے پرانے نوٹ پکڑے گئے

نئی دہلی:دہلی پولیس نے شمالی دہلی کے کشمیری گیٹ کے نزدیک تین لوگوں سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے 3.5 کروڑ کے پرانے نوٹ ضبط کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ تینل لوگ ایک ہونڈا سٹی کار میں بند ہوچکے نوٹ لے کر جا رہے ہیں۔
اس کے بعد پولیس نے کل شام کارروائی کرتے ہوئے تینوں لوگوں کو کشمیری گیٹ کے نزدیک پکڑ لیا اور ان سے تین کروڑ 68 لاکھ روپے کی بند ہوچکی کرنسی ضبط کر لی۔ ذرائع نے کہا، “یہ تینوں مختلف بینک اکاؤنٹس میں کالا دھن جمع کراتے تھے اور اس کے بدلے میں لوگوں سے کمیشن لیتے تھے۔
پولیس نے نقد کرنسی کو قبضہ میں کر کے ان تینوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اس معاملے کی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ کے حکام کو دے دی ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے مغربی دہلی میں ٹکری بارڈر پر ہریانہ جا رہے ایک شخص کے پاس سے 49 لاکھ روپے کے بند ہوچکے نوٹ ضبط کئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police seize demonetised currency notes of rs 3 5 crore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply