دہلی کے پہاڑ گنج علاقہ میں دو دہشت گرد روپوش،پولس نے تصاویر کے ساتھ پوسٹر چسپاں کیے

نئی دہلی: دہلی پولس نے شہر میں روپوش دو مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویر کے ساتھ ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں کے ڈاڑھی ہے اور وہ کرتے اور روایتی ٹوپی میں ملبوس ہیں۔

اور جس سنگ میل کے پاس ا ان کییہ تصویر کشی ہوئی ہے اس پر ’دہلی360کلومیٹر اور فیروز پور 9کلومیٹر “کندہ ہے۔پولس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس حلیہ کے دہشت گردوں کے حوالے سے جو بھی اطلاع انہیں ملے وہ اسے پہاڑ گنج تھانے میں 011-23520787 یا 011-2352474 پر اطلاع دیں۔ان کی عمر25اور30سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

ان دونوں کی تصاویرر والے پوسٹر متعدد مقامات پر چسپاںکر دیے گئے ہیں۔عوام سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اوراگر کسی کو بھی مشکوک پائیں پولس کو مطلع کریں۔ شہر میں الرٹ جاری کر کے پولس نے حساس علاقوں میں اپنا گشت اور نگرانی بڑھا دی ہے۔

ان دونوں دہشت گردوں کی تصاویر گذشتہ ماہ پلوامہ میں جموں و کشمیر پولس کے سب انسپکٹر امتیاز علی احمد میر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث حزب المجاہدین کے انتہا پسند کی دہلی پولس کے ہاتھوں گرفتاری کے چند گھنٹے بعد جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق انصار الحق نام کے انتہاپسند کو دہلی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ۔ دہلی پولس کئی روز سے اس پر نگاہ رکھے تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police releases photos of 2 terrorists suspected to be in capital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment