دہلی پولس نے اناڈی ایم کے لیڈر دیناکرن کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا

نئی دہلی:دہلی پولیس نے اناڈی ایم کے (اماں) کے رہنما ٹی ٹی وی دیناکرن کے خلاف رشوت کے معاملے میں حال ہی میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد آج لک آؤٹ نوٹس جاری کیا۔ مسٹر دیناکرن کے خلاف یہ نوٹس ایسے وقت میں جاری کیاگیا ہے جب پارٹی لیڈران دو حصوں میں منقسم انا ڈی ایم کے کے پھر متحد ہوجانے کی بات چیت کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا کہ رپورٹ ملی تھی تھا کہ مسٹر دیناکرن ملک چھوڑ کر بھاگ سکتے ہیں جس کے پیش نظر ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مسٹر دیناکرن ، جو آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں بنگلور کی جیل میں قیدپارٹی کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے بھتیجے ہیں ، کے خلاف پارٹی نشان (دو پتے) کو حاصل کرنے کے لئے بچولیے سوکیش چندرشیکھر کو 60 کروڑ روپے رشوت دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ چندر شیکھر کو پولیس نے یہاں ایک ہوٹل سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔وہ فی الحال پولیس حراست میں ہے اور افسر اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police issue lookout notice against dhinakaran in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply