نامعلوم بندوق برداروں نے دہلی پولس کے ہیڈ کانسٹبل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

نئی دہلی:دہلی پولس کے ایک ہیڈ کانسٹبل کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس کی رہائش گاہ کے قریب ہی گولی مارکر ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونے والے ہیڈ کانسٹبل کی شناخت رام اوتار کے طور پر کی گئی ہے۔

اسے بدھ کی رات ایک بجے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ میٹھا پور علاقہ میں ٹنکی روڈ اپنے گھر کے کسی فرد کے لیے آٹو رکشہ لینے نکلا تھا۔گولی چلنے کی کسی نے آواز سنی اور نہ ہی کوئی حملہ آوروں کو دیکھ سکا۔

کچھ دیر بعد راہگیروں نے اسے خون میں لت پت پڑا دیکھ کر پولس کو مطلع کیا۔اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ لایا قرار دے دیا۔

رام اوتار اپنے بیوی بچوں کے ساتھ شکتی وہار میں رہائش پذیر تھا اور2003میں دہلی پولس میں شامل ہوا تھا۔امبیڈکر نگر تھانہ کے ایس ایچ او او پی ٹھاکر نے کہا کہ رام اوتار بہت دلیر افسر تھا اور رات 8بجے ڈیوٹی کر کے گھر واپس گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police head constable shot dead by unidentified men in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply