دہلی میں جیش محمد کے 12مشتبہ گرفتار، دہشت گردانہ حملہ کی سازش ناکام

نئی دہلی: دہلی پولس نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے بدھ کے روز دہلی اور گرد و نواح میں کئی مقامات پر چھا پوں کے دوران دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کم از کم12انتہا پسندوں کو گرفتار کر کے ایک ممکنہ دہشت گردانہ حملہ کی سازش کو ناکام کر دیا۔ گرفتار شدگان میں اترپردیش کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے تعلق رکھنے والے چار افراد بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
ابتدائی خبروں کے مطابق دہلی پولس کو ممکنہ دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچے جانے کے حوالے سے معتبر ذریعہ سے ملی خفیہ اطلاع کے بعد یہ چھاپے مارے گئے۔دہلی پولس کی تقریباً12ٹیمیں بدھ کی صبح سے ہی حرکت میں آگئیں اور انہوں نے دہلی و مضافات کے کئی علاقوں میں دبش دی۔ان چھاپوں میں جو 12مشتبہ پکڑے گئے ان کے انتہا پسند تنظیم جیش محمد سے روابط تھے۔ ان کے پاس بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کے علاوہ بم سازی کا سازو سامان بھی پایا گیا۔یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد قومی دارالخلافہ میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر زبردست دہشت گردانہ حملے کرنے کے مشن پر تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police foils major terror plot detains 12 jem suspects after multiple raids in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply