دہلی پولس نے رامجس کالج واقعہ پر پارلیمانی پینل کو سخت نگرانی کا یقین دلایا

نئی دہلی:دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رامجس کالج میں ہوئے تشدد اور کارگل کے شہید کی بیٹی گرمہر کور کے خلاف سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت نگرانی رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رامجس معاملے میں بڑھتے ہوئے تنازع کے دوران امور داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے مسٹر پٹنائک نے سخت نگرانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی منگل کو ہوئی میٹنگ میں کانگریس، ترنمول کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں ہوئے تشدد اور گرمہر کور کا مسئلہ اٹھایا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میٹنگ کے دوران پولیس کمشنر کی جانب سے کارروائی کرنے کی یقین دہانی اور اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی بات کی گئی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے کہا کہ بغیر پیشگی اطلاع کے رامجس معاملے کی بحث نہیں کی جا سکتی ہے۔تاہم کمیٹی کے صدر پی چدمبرم نے ارکان سے رامجس معاملے میں سوال پوچھنے کی اجازت دے دی۔ کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کے ایم پی وشنو پد رائے نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ مرکزی نیم فوجی دستے اور دہلی پولیس کے معاملے میں بحث کے لئے طلب گئی تھی اس لئے اس میں دیگر مسائل پر بحث نہیں کی جانی چاہئے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن نے اس کی مخالفت کی۔ میٹنگ میں کانگریس کے کے رحمن خان، ادھیر رنجن چودھری، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مجید میمن، سی پی ایم کے سیتارام یچوری، ترنمول کے ککولی گھوش دستیدار، بی جے پی کے ستیہ پال سنگھ اور کرن کھیر نے شرکت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police assures parl panel on strict vigil on ramjas college clash mps demand action in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply