دہلی میں ساتھی میجر کی بیوی کے قتل کے الزام میں میجر گرفتار

نئی دہلی:دہلی پولس نے میرٹھ سے ایک فوجی میجر کو نکھل ہانڈا کو اپنے ساتھی میجر امیت دویدی کی بیوی شیلجہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

پولس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میجر ہانڈا قتل کے بعد سے ہی میجر لاپتہ تھا۔مقتولہ کے فون ریکارڈز سے پتہ چلا کہ میجر نے واردات والے دن صبح کو مقتولہ کو کئی بار فون کیا تھا لیکن جب مقتولہ کی تلاش شروع ہوئی تو میجر فرار ہو گیا۔اس میجر کو دہلی کینٹ میں واقع ملٹری ہاسپٹل سے لاپتہ ہونے سے کچھ دیر قبل مقتولہ کے ساتھ دیکھا بھی گیا تھا۔

پولس کے مطابق میجر ہانڈا مقتولہ کو 2015سے جانتا تھا اور اس کے عشق میں مبتلا ہو گیا۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ واردات والے دن شیلجہ کو اس کے شوہر میجر امیت دویدی نے فیزیو تھراپی کے لیے ملٹری اسپتال کے باہر ڈراپ کیا تھا۔اس کی لاش ہفتہ کی شام میںدہلیکینٹ کے قریب ایک سڑک کے کنارے پولس کو اس وقت ملی جب اسے راہگیروں نے فون کر رکے بتایا کہ وہاں ایک سرکٹی لاش پڑی ہے۔

پولس وہاں پہنچی تو وہاں اس کو شیلجہ کی لاش ملی جس کا گلا کسی تیز دھار دار ہتھیار سے کاٹ دیاگیا تھا۔ایک سینیئر تفتیش کار کے مطابق ہاسپٹل سے جو اطلاعات اکٹھا کی گئیں اور متوفیہ کے فون سے جو معلومات حاصل ہوئیں وہ مشتبہ کی سمت جاتی ہیں۔سی سی ٹی وی کیمرے میں مقتولہ کو کسی شخص سے جوش میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

نکھل ناگا لینڈ کے دیما پور میں تعینات تھا۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ آرمی ہاسپٹل میں داخل ہو گیا تھا تاکہ وہ شیلجہ سے ملاقات کر سکے۔ شیلجہ کو قتل کرنے کے بعد نکھل صورت حال کا جائزہ لینے اسپتال واپس آگیا اسی کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا۔ پولس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کہ میجر دویدی نے نکھل اور بیوی شیلجہ کو ایک دوسرے سے ویڈیو کال کرتے دیکھا اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ ان دونوں میں کوئی تعلق رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police arrests major accused in murder of army officers wife in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply