دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں امریکی خاتون سے جنسی زیادتی کیس میں چار گرفتار

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ایک امریکی خاتون کی آبروریزی کے معاملے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ عصمت دری معاملے میں گرفتار کئے گئے لوگوں میں خاتون کا ٹورسٹ گائیڈ، ایک ہوٹل ملازم، ایک ڈرائیور اور اسکا معاون شامل ہیں۔
تاہم انہوں نے ان کے نام اور پتہ بتانے سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے پولیس نے تین دسمبر کی اس واقعہ پر ایف آئی آر بھی درج کی۔ جنوب مغربی دہلی کے جوائنٹ پولیس کمشنر دپیندر پاٹھک نے بتایا کہ متاثرہ نے پولیس اور عدالت میں بیان درج کرائے ہیں اور ثبوت جمع کرنے میں بھی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش چل رہی ہے۔
ادھر دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ پولیس نے متاثرہ کا بیان درج کرتے وقت کمیشن کو اس کی اطلاع کیوں نہیں دی۔ کمیشن نے اس معاملے میں صورتحال رپورٹ بھی مانگی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police arrests four on charges of raping american tourist in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply