چار لاکھ کی انعامی رقم والا’ہندوستان کا بن لادن‘ عبد السبحان قریشی دہلی میں گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولس نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے انڈین مجاہدین کے شریک بانی عبد السبحان قریشی عرف توقیر کو گرفتار کر لیا ہے۔دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے تھوڑی دیر تک ہوئے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد اسے زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چند سال قبل قریشی کی گرفتاری پر چار لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
قریشی پر الزام ہے کہ کالعدم تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کا کمانڈر تھا اور دیگر دہشت گردوں کی مدد سے اس نے انڈین مجاہدین تشکیل دی تھی۔
وہ دہلی ،گجرات اور مہاراشٹر پولس کو کئی دہشت گردانہ معاملات میں ملطلوب تھا۔ 2008کے احمد آباد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اس کی گرفتاری کے لیے گجرات کی ایک عدالت سے وارنٹ جاری کیے جانے کے علاوہ انٹرپول کی جانب سے بھی قریشی کے خلاف ایک ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
گجرات پولس 26جولائی 2008کو احمد آباد میں تسلسل سے ہونے والے21بم دھماکوں کے بعد سے ہی ہندوستان کے بن لادن کے طور پر پہچانے جانے قریشی کی تلاش میں تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi police arrest indias bin laden in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply