سرجیکل حملہ کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستانی آرمی کے ذریعہ کنٹرول لائن کے پار دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر کئے گئے سرجیکل حملہ کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ اعلان کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہلی سمیت پورے قومی دارالحکومت خطہ میں ریلوے اسٹیشنوں‘ بس اڈوں’ ہوائی اڈوں، اہم سرکاری دفاتر‘ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں‘ بازاروں اور سیاحتی مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ گشت تیز کردی گئی ہے۔ ہنگامی حالات میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں’ بموں کو ناکارہ بنانے والے دستوں اور سواٹ ٹیموں کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
انڈیا گیٹ’ غیر ملکی سفارت خانوں والے علاقہ چانکیہ پوری’ کناٹ پلیس’ سنسد مارگ تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے علاقوں پر خصوصی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ پولیس یہ یقینی بنارہی ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے صحیح طریقے سے کام کرتے ہیں۔
دہلی پولیس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف اور آر پی ایف کے جوانوں کو بھی چوکنارہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فوج کی کارروائی کے علاوہ آنے والے دنویں میں درگاپوجا‘ دسہرہ اور دیوالی نیز محرم جیسے تہواروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھی شہر میں سیکورٹی کے انتظامار چاق و چوبند کئے گئے ہیں۔
یہ سیکورٹی تیاریاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کل ہوئی میٹنگ میں سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد شروع کی گئیں۔ اس میٹنگ میں سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ اورامور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو بھی موجود تھے۔میٹنگ کے بعد اسی دن شام کو اعلی پولیس افسرا ن نے خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملاقات کی اور فوج کی کارروائی کے بعد ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزارت داخلہ میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں موجودہ سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال’ آئی بی اور را کے سربراہ ’ آرمی چیف او رڈی جی ایم او بھی شریک ہوئے۔اس سے قبل مسٹر سنگھ نے سی آئی ایس ایف’ این ڈی آر ایف اور این ایس جی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi on high alert after indian army carries out surgical strike across loc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply