دہلی میں میٹرو ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان ہلاک

نئی دہلی:دارالحکومت کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر آج صبح ٹرین سے ٹکرا جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ میٹرو پولیس کے مطابق ہلاک شدہ کی شناخت امت چوہان کے طور پر کی گئی ہے۔ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ حادثہ ہے کہ خود کشی۔
عینی شاہدین کے مطابق وہ شخص پلیٹ فارم نمبر 2 پر کھڑا تھا،اچانک سرنگ سے آرہی ٹرین کو دیکھنے کےلئے پٹری کی طرف جھکا کہ اسی وقت ٹرین سے اس کا سر زور سے ٹکرایا اور وہ پلیٹ فارم پر گر پڑا۔اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس تمام پہلوؤں سے حادثے کی تفتیش کررہی ہے اور اصل وجہ جاننے کےلئے پلیٹ فارم پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھی جارہی ہے۔اس شخص کے پاس ملے کاغذات کی بنیاد پر اس کے گھروالوں کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
حادثے کی وجہ سے راجیو چوک پر میٹرو سروس کچھ دیر کےلئے روک دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi metro halted at rajiv chowk after man jumps in front of train in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply