جہیز میں بڑی کار نہ لانے پر بیوی کوزندہ جلا دیا

نئی دہلی:جہیز میں بڑی کار نہ ملنے پر ایک شخص نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔ پولس نے متوفیہ کے نزعی بیان اور لڑکی کے والدین کی شکایت پر شوہر سمیت چار افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر لیا۔

پولس کے مطابق دہلی سے کلو میٹر کی دوری پر واقع اتر پردیش کے قصبہ پلکھوا کے ہمت نگر دیہپا کے رہائشی جگ ویر سنگھ نے 5فروری2016کو بیٹی پرینکا کی ڈاسنا کے رہائشی نوین سے شادی کی تھی۔تبھی سے سسرال والے اس لڑکی کو جہیز کے لیے پریشان کرتے رہتے تھے۔

شوہر بڑی کار کا مطالبہ کرتا رہتا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کے باعث آئے روز بیوی کو زدوکوب کرتا تھا۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ11اگست کو انہیں فون آیا کہ پرینکا جھگڑا کر رہی ہے اور یہ کہہ کرفون کاٹ دیا گیا۔

لیکن تھوڑی ہی دیر بعد فون آیا کہ پرینکا نے خود کو آگ لگالی ہے اور وہ اسے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال لے جا رہے ہیں۔جگ ویر جب اسپتال پہپنچے تو پرینکا نے بتایا کہ سسرال والوں نے اسے جلایا ہے۔

جمعہ کی صبح پرینکا زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی لیکن مرنے سے پہلے اس نے پولس کو بیان میں سسرال والوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہی اسے جلایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi man burns wife to death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply