تہواروں کے پیش نظر ایل جی نے حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا

نئی دہلی: (یو این آئی) تہواروں کے پیش نظر دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج راجدھانی میں قانون و انتظام کا جائزہ لیا۔ راج نواس میں دہلی پولیس کمشنر آلوک کمار ورما، خصوصی پولیس کمشنر (قانون و انتظام) اور تمام رینج کے جوائنٹ پولیس کمشنروں کے ساتھ سیکورٹی میٹنگ میں مسٹر جنگ نے پولیس کو تمام بازاروں اور مال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دینے کے ساتھ یہ یقینی بنانے کیلئے بھی کہا کہ یہ کیمرے صحیح طریقے سے کام کریں۔
سنیما گھروں، مال اور ایسے ہی کئی عوامی مقامات پر تعینات پرائیویٹ ایجنسیوں کے سیکورٹی جوانوں کے خاطرخواہ طور پر تربیت یافتہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر نے کہاکہ ان مقامات پر پولیس کو مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔ تہواروں کے مدنظر خاص طور پر بازاروں میں بھیڑبھاڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے پولیس کو ان مقامات پر خصوصی نگرانی رکھنے کی صلاح دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi l g takes stock of security situation on the occasion of festivals in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply