عام آدمی پارٹی ممبران اسمبلی کو عبوری راحت دینے سے دہلی ہائیکورٹ کا انکار

فائل فوٹو
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منفعت بخش عہدے کے معاملہ میں عام آدمی پارٹی ابھی الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جھٹکے سے سنبھلی بھی نہیں تھی کہ دہلی ہائیکورٹ نے اس کی اور اس کے20ممبران کی مشکلات اس وقت اور بڑھا دیں جب اس نے اس معاملہ میں عام آدمی پارٹی کی عبوری راحت دینے سے متعلق عرضی خارج کر دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے سفارش کی ہے کہ وہ پارٹی کے 20اراکین اسمبلی کو منفعت بخش عہدے پر فائز ہونے کے باعث نااہل قرار دے دیں۔ ہائی کورٹ نے نااہل قرار دیے جانے کے دہانے پر کھڑے ایم ایل ایز سے معلوم کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے آپ کو کوئی نوٹس جاری کیاتھا یا نہٰن۔
جس پر ان ممبران اسمبلی نے اثبات میں جواب دیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی عذرپیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی تھی۔اب پارٹی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔