شاہنواز حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر دہلی ہائی کورٹ کا اسٹے

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ٹرائل کورٹ کے اس فیصلہ پر حکم امتناعی جاری کر دیا جس میں دہلی پولس کو ہدایت دی گئی تھی کہ ایک عورت کی جانب سے ریپ کی شکایت درج کرانے پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر و سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کے خلاف ایف آئی آرف درج کرے۔

جسٹس اے کے پاٹھک نے نوٹس جاری کیا اور متاثرہ اور پولس کو حسین کی درخواست پر ،جو انہوں نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی ہے،جواب دینے کہا ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6دسمبر2018تک موقوف کر دی۔

واضح ہو کہ دہلی کی ایک عورت نے ماہ جنوری میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرکے استدعا کی تھی کہ اس سے جنسی زیادتی کرنے پر شاہنواز حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا پولس کو حکم دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi hc stays registration of fir against shahnawaz hussain in rape case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply