دفعہ370 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

دفعہ370 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والی آئین کی دفعہ370کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پراپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جینت ناتھ نے کہا کہ عرضی گذار سے کہا کہ آپ اپنی گذارشات داخل کر دیں۔ عدالت اس پر غور کر کے کوئی حکم جاری کرے گی
۔مختصر سماعت کے دوران جموں و کشمیر ریاست کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے بنچ کو مطلع کیا کہ اسی قسم کا ایک معاملہ سپریم کورٹ میں بھی لایا گیا تھا لیکن اس نے اس میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔