فاروق عبداللہ کے پاک مقبوضہ کشمیر پر بیان کے خلاف کارروائی کرنے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پاک مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان پر ان کے خلاف کارروائی کی استدعا کرنے والی مفاد عامہ میں داخل ایک عذر داری پر کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا۔
نگراں چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل ایک بنچ نے درخواست گذار کو ہدیت کی کہ وہ اس معاملہ پر متعلقہ وزارت سے رجوع کرے جو ترجیحی بنیاد پر اس معاملہ کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ عدالت دہلی کی ایک مذہبی شخصیت مولانا انصار رضا کی، جو خود کو سماجی کارکن بھی بتاتے ہیں،اس درخواست پر جس میں انہوں نے اس معاملہ کی، جس سے پاکستان کی توقیر اورہندوستان کی تحقیر ہوتی ہے، فوری تحقیقات اور فاروق عبداللہ کو گرفتار کرنے کی استدعا کی تھی۔

Title: delhi hc refuses to pass order agst abdullah over pok remarks | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply