دہلی ہائی کورٹ نے کیجری وال پر جرمانہ عائد کیا

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہتک عزت کے معاملے میں تاخیر سے جواب د اخل کرنے پر پانچ ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن(ڈی ڈی سی اے ) سے متعلق معاملہ میں مسٹر کیجریوال کے مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر مسٹر ارون جیٹلی نے ان کے خلاف 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران مسٹر کیجریوال کی جانب سے سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی نے مسٹر جیٹلی کے خلاف ناشائستہ لفظ کا استعمال کیا تھا۔مسٹر رام جیٹھ ملانی نے عدالت میں کہا تھا کہ یہ الفاظ ان کے مو¿کل وزیر اعلیٰ کے کہنے پر استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد مسٹر جیٹلی نے کجریوال کے خلاف 10 کروڑ روپے کا ایک اور ہتک عزت کا کیس درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے جواب دینے میں تاخیر کی وجہ سے مسٹر کیجریوال پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا۔ عدالت نے پہلے 25 اگست کو اس کیس کی ابتدائی سماعت کے حکم کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔ ڈی ڈی سی اے میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں جیٹلی نے کیجریوال کے علاوہ ان کی پارٹی کے دیگر لیڈروں راگھو چڈھا، دیپک باجپئی، کمار وشواس، آسوتوش اور سنجے سنگھ پر بھی مقدمہ دائر کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi hc imposes fine on kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply