دہلی ہائی کورٹ نے کارتی کی گرفتاری پر20مارچ تک روک لگادی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں کارتی چدمبرم کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی گرفتاری سے عبوری تحفظ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرکارتی مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) سے ضمانت مل جاتی ہے تو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ انہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہیں کر سکتا۔
ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایس رویندر بھٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جاری سمنوں اور معاملہ کی کارروائی کو چیلنج کرنے والی کارتی کی درخواست پر ای ڈی اور مرکز جواب طلب کر لیا ۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے کارتی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جاری سمنوں کو چیلنج کرنے والی عذر داری واپس لینے اور دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
کارتی کےوکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سی بی آئی پر الزام لگایا تھا کہ کسی نہ کسی بہانے سے ان کے موکل کو اپنی تحویل میں رکھنا چاہتی ہے۔قبل ازیں سی بی آئی نے کارتی کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا اور انکی سی بی آئی تحویل میں مزید چھ روز کی توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے ان کی جو تین روز کی تحویل دی تھی وہ آج جمعہ کو ختم ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: delhi hc grants interim relief from arrest to karti chidambaram till march 20 in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply