دہلی ہائی کورٹ کی مستقل ضمانت کے لئے کنہیا کمار کو نچلی عدالت جانے کی ہدایت

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے غداری کیس کے ملزم جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر کنہیا کی طرف سے باقاعدہ ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے آج انکار کرتے ہوئے کہا کہ ا نہیں اس کے لئے نچلی عدالت میں جاناچاہئے۔
کنہیا کی چھ ماہ کی عبوری ضمانت کی مدت یکم ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ایسے میں اس نے ضمانت کی مدت میں توسیع کئے جانے کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس پر عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا۔ کنہیا کے وکیل ریبیکا جان نے اپنے موکل کا موقف رکھتے ہوئے عدالت سے اپیل کی کہ درخواست گزار مستقل ضمانت کا خواہاں ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اس کے لئے درخواست گزار کو نچلی عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہئے۔
کنہیا نے باقاعدہ ضمانت کے لئے دائر اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ اپنے او پرعائد الزامات کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس میں کسی طرح کا خلل نہیں ڈال رہا ہے اور عبوری ضمانت ملنے کے وقت اس پر جو شرائط عائد کی گئی تھیں اس پر بھی اس نے پوری طرح سے عمل کیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے کنہیا کو 2 مارچ کو 10 ہزار روپے کے مچلکے پر چھ ماہ کی مشروط عبوری ضمانت دیتے وقت کہا تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گے جو غداری کے زمرے میں آتے ہوں۔ کنہیا اور کچھ دوسرے طالب علموں پر جے این یو میں 9 فروری کو منعقد ایک پروگرام کے دوران ملک مخالف نعرے لگائے جانے کا الزام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi hc asks kanhaiya kumar to move trial court for regular bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply