ہائی کورٹ نے دہلی پولس کو سنندا پشکر ہلاکت معاملہ میں حتمی رپورٹ داخل کرنے کے لیے 8ہفتہ کی مہلت دی

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پشکر کی موت کے تعلق سے دہلی پولیس کو آٹھ ہفتہ کے اندر حتمی رپورٹ یا فردجرم داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سونندا پشکر معاملہ کی آج سماعت کے دوران دہلی پولیس نے عدالت سے اس معاملہ میں شامل لوگوں سے مزید پوچھ گچھ کیلئے نئی تکنیک ’سائکو اینالیسس‘ کا استعمال کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے اس درخواست پر تفتیشی افسر سے ایک ایسا حلف نامہ دائر کرنے کو کہا جس میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے میں مزید تاخیر نہ ہو اور کہا کہ یہ 26 اکتوبر تک داخل کیا جائے۔
ہائی کورٹ اس سے پہلے معاملے کی تفتیش میں ہورہی تاخیر پر دہلی پولیس سے ناراضگی ظاہر کرچکی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حادثہ 2014میں ہوا تھا اور اب تک پولیس نے اس کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل لیلا کے کمرہ نمبر 354میں سونندا پشکر 17جنوری 2014کو مردہ پائی گئی تھیں اسی مہینہ چار ستمبر کو دہلی پولیس کے حکام کی ایک ٹیم نے ہوٹل کے اس کمرہ کا معائنہ کیا تھا۔سونندا کی موت کے بعد سے ہی یہ کمرہ بند تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے منیجمنٹ کی اس عرضی پر کہ کمرہ بند ہونے کی وجہ سے بڑا نقصان ہورہا ہے 12ستمبر کو کمرہ کھولنے کی ہدایت دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi hc asks for final report on sunanda pushkar investigation within 8 weeks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply