دہلی حکومت کے وزیر اور افسر روزانہ عوام کی شکایات سن کر فی الفور انہیں دور کرائیں :کیجری وال کی ہدایت

نئی دہلی: اس کا احساس ہوتے ہی کہ حالیہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ ،اروند کیجری وال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیہ ،وزراءاور اعلیٰ افسران کی عوام سے دوری اور ان کی عدم دستیابی ہی شکست کا شاخسانہ ہے وزیر اعلیٰ نے کابینہ اور اعلیٰ افسران کو چاق و چوبند کر دیا۔ ان کی ہدایت کے بعد اب عوام سے موصول ہونے والی شکایتوں اور ان کے فوراً ازالہ کے لئے دہلی حکومت کے تمام وزراء اور افسران یکم جون سے روزانہ صبح دس سے گیارہ بجے تک دستیاب رہیں گے۔
منیش سسودیا نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے تما م وزیروں اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم جون سے پیر تا جمعہ روزانہ صبح دس سے گیارہ بجے عوام کی شکایتوں کو سننے اور ان کا حل کرنے کے لئے دفتر میں موجود رہیں۔ اور مقررہ وقت کے دوران افسر کسی دیگر میٹنگ میں حصہ نہیں لے گا۔ مسٹر سسودیا نے بتایا کہ یہ جنتا دربار نہیں ہوگا۔ سکریٹریٹ میں بھی لوگ آکر اپنی شکایتیں پیش کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ وزیر یا افسر سے پیشگی اجازت کے بغیر بھی اس دوران ملاقات کرسکتا ہے۔

Title: delhi govt ministers to listen public grievances daily | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply