دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال نے سیلاب زدہ کیرل کو10کروڑ روپے کی امداد دی

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے جمعہ کے روز سیلاب سے متاثرہ کیرل کو 10کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔

کیرل میں سیلاب کی تباہکاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیجری وال نے باز آباد کاری کے لیے اپنے ہم منصب پنا رائی وجئین کی چندے کے لیے درخواست کے جواب میں دہلی کے عوام سے کیرل کے سیلاب زدگان کو امداد بہم پہنچانے کی اپیل کی۔

واضح ہو کہ کیرل میں موسلا دھار بارش اور سیلاب نے گذشتہ 100 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔صوبہ کے متعدد علاقوں میں کمر تک پانی ٹہرا ہوا ہے ۔سیلاب کے پانی کو نکالنے کے لیے 80ڈیم کھول دیے گئے ہیں۔اب تک175سے زائد افراد ہلاکم ہو چکے ہیں۔

ڈ، ایڈوکی، پٹھنم تھیٹا، تھریسور، کنور اور ارناکلم اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کیرل کی سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کیرل روانہ ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi govt donates 10 crore to flood hit kerala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply