نرسوں کی ہڑتال غیر قانونی قرار دینے کے لیے دہلی حکومت کا ایسما نافذ

نئی دہلی (یو این آئی) ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات، تقرری اور ترقیوں سے متعلق بے ضابطگیوں کو دور کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں دہلی کے سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں نے آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دی لیکن اسی دوران دہلی حکومت نے ہڑتال پر لازمی خدمات برقرار رکھنے کا قانون (ایسما) کے ذریعے ہڑتال پر پابندی لگا دی۔ نرسوں نے یہ ہڑتال ایسے وقت کی ہے جب دارالحکومت میں ڈینگو، چکن گنیا اور وائرل بخار کا زبردست قہر ہے۔
حکومت نے اس کے پیش نظر ہی ہڑتال پر ایسما لگایا ہے۔ تاہم نرسوں کی تنظیموں کا کہنا ہے انہوں نے ایمرجنسی کو پہلے ہی ہڑتال سے باہر رکھا ہے۔ ہڑتال کے دوران رام منوہر لوہیا اور صفدر جنگ سمیت کئی سرکاری ہسپتالوں کے سامنے نرسوں نے دھرنا دیا ومظاہرہ کیا اور حکومت اور ہسپتال حکام کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرہ کر نے والی نرسوں کے ایک گروپ کو پولیس والے زبردستی گاڑی میں اٹھا کر پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لے گئے۔ لوہیا ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر اے کے گڈپاکالے کا کہنا تھا کہ مظاہرین نرسوں کو سمجھانے کی کافی کوشش کی گئی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ فیڈریشن کی حمایت یافتہ ہسپتالوں میں نرسنگ کے عملے کی تعداد 6800 کے قریب ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں نرسوں کے ہڑتال پر جانے سے مریضوں کے لئے بڑا خطرہ ہو سکتا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi government invokes esma to declare nurses strike illegal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply