دہلی میں شدید سرد لہر، درجہ حرارت3پر آگیا ڈگری

نئی دہلی:قومی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو جانے کی وجہ سے لوگوں کو کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب موسم اور دھند کی وجہ سے کم سے کم 26 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، آٹھ ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ سات ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔
البتہ فضائی خدمات پر بظاہر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ دہلی میں کل کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج موسم کا سب سے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے. زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد رہنے کا اندازہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi freezes at 3 4 degrees as winter chill sweeps through north in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply