دہلی کے وسنت کنج میں فیشن ڈیزائنر اور باڈی گارڈ کا قتل

نئی دہلی: بدھ کی شب دہلی کی ایک معروف فیشن ڈیزائنر اور اس کا سیکورٹی گارڈ کو ان کے وسنت کنج انکلیو کی رہائش گاہ میں قتل کر دیا گیا۔ پولس نے اس قتل کے الزام میں مقتولہ کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ ان تینوں ملازمین نے وقت پر تنخواہ نہ ملنے کے باعث اس کو قتل کیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان تینوں نے اسے ایک دھار دار ہتھیار سے ہلاک کیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت فیشن ڈیزائنر مالا لکھانی اور ا ن کے42سالہ باڈی گارڈ بہادر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب نصف شب کو آس پاس کے لوگوں نے اے82-فلیٹ کا داخلی دروازہ چوپٹ کھلا دیکھا اور سیکورٹی گارڈ اپنی سیٹ پر نہیں تھا۔انہوں نے رات تین بجے پولس کو مطلع کیا۔

پولس فوراً وہاں پہنچی۔جہاں اس نے خون میں لت پت دو لاشیں دیکھیں اور فلیٹ کا سامان ادھر ادھر بکھرا پڑا پایا ۔پولس نے بتایا کہ اصل ملزم راہل انور جو لکھانی کے پاس بطور درزی ملازم تھاخود ہی اپنے ساتھی ملزموں کے ساتھ تھانے آیا اور اپنے جرم قبول لیا۔یہ واردات رات دس اور بارہ بجے کے درمیان ہوئی۔

پولس نے مزید بتایا کہ اس قتل کے پس پشت ڈاکہ زنی کا محرک کارفرما تھا۔ان تینوں نے بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل لکھانی کو قتل کرنے کے ارادے سے بازار سے چھرا خریدا تھا۔اور اس رات انہوں نے مالا کو ایک کپڑا دکھانے کے بہانے بلایا اور اسے چھرا گھونپ دیا۔ اسی ا ثنا میں مالا کا باڈی گارڈ بھی پہنچ گیا لیکن ان تینوں نے اسے بھی چھرا گھونپ کر قتل کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi fashion designer security guard found murdered in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment