انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ویر بھدر کا خاندانی فارم ہاؤس قرق کر لیا

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کے بیٹے اور بیٹی کے جنوبی دہلی کے مہرولی واقع ایک فارم ہاؤس کو قرق کردیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق فارم ہاؤس کی بازار میں قیمت 27 کروڑ روپے ہے جبکہ کھاتہ میں اس کی قیمت صرف6.61 کروڑ روپے دکھائی گئی ہے۔ یہ جائیداد مسٹر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ اور بیٹی اپراجتا سنگھ کی کمپنی’میپلے ڈیسٹی نیشن اینڈ ڈریم بلڈ‘کے نام پر ہے۔
قرق کرنے کی کی یہ کارروائی سی بی آئی کی جانب سے مسٹر سنگھ اور ان کی اہلیہ سمیت نو لوگوں کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں انسداد بدعنوانی قانون اور تعزیرات ہند کی دفعہ 109 کے تحت 31مارچ کو چارج شیٹ دائر کرنے اور اس پر ای ڈی کی جانب سے مجرمانہ معاملہ درج کئے جانے کے بعد کی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ اس معاملے میں گرفتاری سے بچنے کے لئے مسٹر سنگھ کو راحت دینے سے پہلے ہی انکار کر چکی ہے۔ مسٹر سنگھ نے سی بی آئی کی طرف سے ان کے خلاف فرد جرم دائر کئے جانے کے قدم کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ایک دن ساری سچائی سامنے آ جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi farmhouse worth rs 29 crore belonging to virbhadra singhs family seized by ed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply