دہلی۔فیض آباد ایکسپریس کے 8ڈبے پٹری سے اترے، متعدد زخمی

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق دہلی ۔فیض آباد ایکسپریس(14206) اتوار کی شب 9بج کر 10منٹ پر اتر پردیش کے شہر ہاپوڑ اورگڑھ مکتیشور کے درمیان حادثہ کا شکار ہو گئی، جس میں100سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کا کپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین کے8 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ناردرن ریلوے کے ترجمان نیرج شرما کے مطابق دہلی سے فیض آباد جارہی اس ٹرین کے جو ڈبے پٹری سے اترے ان میں چار اے سی کوچ اور تین سلیپر شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کے ساتھ کچھ ڈبے تو انجن کے ساتھ آگے نکل گئے لیکن جو ڈبے باقی ٹرین سے کٹ گئے تھے وہ کافی دور رتک پٹری پر دوڑنے کے بعد پلٹ گئے۔گاو¿ں والوں اور قریب ہی واقع ٹول پلازہ،کے ملازمین دوڑ کر آئے اور انہوں نے مسافروںکو اے سی کوچ کے شیشے توڑ کر نکالنے میں پولس کی مدد کرنا شروع کر دی۔ یہ حادثہ گڑھ مکتیشور اور برج گھاٹ کے درمیان اللہ بخش پور گاو¿ں کے قریب ہوا۔ وہ تو غنیمت رہا کہ جس جگہ ٹرین کا کپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی تو اس وقت ٹرین خم دار پٹریوں سے گذر رہی تھی جس کے باعث رفتار کم تھی۔ ورنہ حادثہ کہیں زیادہ بھیانک ہو سکتا تھا۔اس حادثہ کے باعث پدماوت ایکسپریس، نوچندی ایکسپریس ، سیتا پور دہلی ایکسپریس اور دو پسنجر ٹرینیوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا۔اور جو ٹرینیں بعد میں دہلی سے چلیں ان کا رخ غازی آباد سے میرٹھ،ٹپری کے راستے مرادآباد سے گذارا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi faizabad express derailseveral passengers injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply