دہلی کی ایک عدالت 14ستمبر کو کیجری وال اور سسودیہ کے خلاف الزامات طے کرے گی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال او رنائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے خلاف ہتک عزت مقدمہ میں 14ستمبر کو دہلی کی ایک عدالت ا لزامات طے کر ے گی۔ اس معاملے میں دونوں کی کو آج عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے ذاتی طورپر پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وجے کمار نے قبول کرلیا۔ یہ معاملہ سریندر کمار شرمانامی ایک وکیل نے دائر کیا تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اسے اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کا ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا۔
اس معاملے میں عام آدمی کے سابق لیڈر یوگیندر یادو کا نام بھی ہے۔ ا س سے پہلے عدالت نے الزامات طے کرنے کیلئے دو اگست کی تاریخ مقرر کی تھی۔ مسٹر کیجریوال او رمسٹر سسودیا کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے وکیل امیش گپتا نے دلیل دی کہ دونوں شمال مغربی دہلی کے بوانا اسمبلی سیٹ پر آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں مصروف ہیں اس لئے ذاتی طورپر حاضر ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi court to file chargesheet against arvind kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply