دہلی فائیو اسٹار ہوٹل کے باہرف پستول لہرانے والے ایم پی کے بیٹے کی درخواست ضمانت خارج

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سابق بہوجن سماج پارٹی ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے اشیش پانڈے کی جسے حیات ریجنسی کے باہر ایک جوڑے کوپستول سے دھمکانے کے معاملہ میں گرفتارکیا گیا تھا، ضمانت کی درخواست خارج کر کے جیل بھیج دیا۔

میٹروپالیٹن مجسٹریٹ سمیت آنند نے جمعہ کے روزپانڈے کی اپنی عدالت میں پیشی کے بعد پولس کی بھی یہ استدعا مسترد کر دی کہ اسے مزید اسے مزید دو روز کے لیے پولس ریمانڈ میں د یا جائے۔

جج نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملزم کے پاس لائسنس والا ہتھیار تھا لیکن یہ پستول کھلے عام لہرانے اور د دھمکانے کے لیے نہیں دیا گیا۔یہ اسلحہ ہے کھلونا نہیں ۔جج نے مزید کہا کہ پستول لہرانے سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ملزم رعب جھاڑ رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi court dismisses ashish pandeys bail plea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply