دہلی کی ایک عدالت نے وجے مالیہ کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے امیر ترین شراب تاجر وجے مالیہ کو، جن پر الزام ہے کہ وہ مختلف بینکوں سے ہزاروںکروڑ روپے کے قرضدار ہیں، غیر ملکی زرمبادلہ قانون کیس میں انفہرسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔
چیف میٹروپالیٹن مجسٹریٹ دیپک شیراوت نے بار بار سمن بھیجے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے کے باعث انہیں بھگوڑا قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے اپنے فرمان میںکہا کہ چونکہ مالیہ 30روز کے اندر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش ہوا اس لیے انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔
18دسمبر کو جج دیپک شیراوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بتایا تھا کہ مالیہ کےدفتر اور رہائش گاہ پر سمن بھیجے جانے اور مختلف اخبارات میں نوٹس شائع کرائے جانے جیسی کوششوںکے باوجود وہ مالیہ کے حاضری یقینی نہیں بنا سکا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi court declares vijay mallya proclaimed absconder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply