عمر عبداللہ کی سابقہ بیوی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم

نئی دہلی: ایک ذیلی عدالت نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی سابقہ بیوی کو ہدایت دی ہے کہ مسٹر عمر کو راجدھانی میں جو سرکاری مکان دیاگیا تھا وہ خالی کردیں۔
پائل عبداللہ نے مطالبہ کیا ہے یا تو انہیں اکبر روڈ کی بنگلہ نمبر سات میں رہنے دیا جائے یا پھر کوئی مناسب سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی جائے جہاں 94 سیکورٹی والے ان کا تحفظ کرسکیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امرناتھ نے پائل عبداللہ کی جانب سے وکلا کی جرح سننے کے بعد بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کو خارج کرنے سے انکار کردیا جو جموں و کشمیر حکومت نے 30 جون کو جاری کیاتھا۔
واضح رہے کہ عمر عبداللہ کو1999میں اس وقت دہلی کے لوٹئین زون میں بنگلہ الاٹ کیاگیا تھا جب وہ جموں و کشمیر سے جیت کر لوک سبھا پہنچے اور اٹل بہاری باجپئی کی حکومت میں وزیر بنے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi court asks omar abdullahs estranged wife to vacate house in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply