کیجریوال اور سسودیا کو عدالت کا سمن جاری

نئی دہلی:ارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے کنوینر سنجے سنگھ کو ریل بھون کے باہر باضابطہ اجازت کے بغیر دھرنا دینے کے معاملے میں 12 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہرویندر سنگھ نے تقریبا ڈھائی سال پرانے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال اوران کی پارٹی کے رفقاءکو آئندہ سماعت کی تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 2014 میں مسٹر کیجریوال اور دیگر لیڈر وں نے ریل بھون کے باہر اجازت کے بغیر دھرنا دیا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولس نے اس علاقے میں پہلے ہی دفعہ -144 نافذ کر دی تھی۔ اس معاملے میں عاپ کے لیڈران راکھی برلا، سومناتھ بھارتی اور آشوتوش بدھ کو عدالت میں پیش ہوئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi court asks arvind kejriwal manish sisodia to appear on december 12 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply